پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا ام&#
11-12-2023
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ شہریوں نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34روپے جبکہ ڈیزل 289.79روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے. حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15دسمبر کو کرے گی، اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ دسمبر کی پہلی تاریخ کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم حکومت نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت جب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک میں قیمتیں بڑھا دیتی ہے تو کمی پر عوام ریلیف ملنا چاہیے۔