سی ڈی اے کا اسلام آباد کے سیکٹرز میں پہلی بار
9-12-2023
سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹرز میں پہلی بار بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکٹرز کے مراکز کے درمیان 13 روٹ کا انتخاب اورنج بلیو اور گرین لائن سے منسلک کر دیا جا ئے گا ، سی ڈی اے نے 13 روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ٹرانسپورٹ انڈسٹری پاکستان سے معاہدہ کیا ہے۔ 13 روٹس پر 160 الیکٹریکل وہیکلز چلائی جائیں گی۔ یہ الیکٹرک گاڑیاں چین سے درآمد کی جائیں گی جس کا آرڈر دیدیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 30 گاڑیاں دسمبر کے آخر میں اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔