سلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سی ڈی اے کی ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کی ٹیکنیکل پوسٹ پر پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی افسر کی تعیناتی تنازعہ کا شکار ہوگئی ، پاکستان کونسل آف آ رکیٹیکٹس اینڈ ٹائون پلانرز نے اس تعیناتی کو چیلنج کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یکم دسمبر کو پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گر یڈ19کی افسر سعدیہ حیدر کو سی ڈی اے کی ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن تعینات کیا تھا۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے تاہم پاکستان کونسل آف آ رکیٹیکٹس اینڈ ٹائون پلانرز کے ایکٹنگ رجسٹرار محمد عرفان طارق نے سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر اس پوسٹنگ پر اعتراض کردیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کی پوسٹ سپیشلائزد ٹیکنکل پوزیشن ہے جس پر نان کو الیفائیڈ آ ر کیٹیکٹ اور ٹائون پلانر کو تعینات کیا گیا ہےجو پاکستان کونسل آف آ رکیٹیکٹس اینڈ ٹائون پلانرز آرڈی ننس1983کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلہ میں در خواست کی گئی ہے کہ ممبر پلاننگ کی حالیہ تقرری کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جا ئے۔اور اس عہدے پر پروفیشنل اور کو الیفائیڈ فرد کی تقرری کی جا ئے۔
|
|