ایکسپریس وے اطراف تعمیرات کے باعث ٹریفک بہ
8-12-2023
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد ایکسپریس وے پر نیول انکریج سے سواں گارڈ ن تک سڑک کے دونوں طرف تعمیرات کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو شدید متاثر ہو گیا۔ایک ہی سائیڈ پر دو طرفہ ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔ایس ایس پی ٹریفک سرفراز اعوان سے جب اس ضمن میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صبح اور شام کے اوقات میں تین تین گھنٹے کیلئے گڈز گاڑیوں کو روک دیا جاتا ہے اور اسلام آباد ایکسپریس پر واقع ہائوسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کو دفاتر پہنچنے اور دفاتر سے گھروں تک پہنچنے میں معاونت فراہم کی جاتی ہے