شاور(جنگ نیوز)اتفاق گروپ آف ہسپیٹلز کے چئیر مین عبدالحمید گورواڑہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ گلبہار سے منسلک پلاٹ جو کہ پچھلے 20سال سے خالی پڑا ہے۔اہل پشاور کی خدمات کیلئے اتفاق گروپ آف ہاسپٹلز کو الاٹ کیا جائے تا کہ اس پلاٹ پر ایک ماڈل ہسپتال بنا کر اسے کار آمد بنایا جائے،اپنے ایک بیان میں عبدالحمید گورواڑہ نے کہاکہ اگر اتفاق گروپ آف ہاسپٹلز کو پلاٹ الاٹ کیا جائے تو اس پر تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہسپتال اور ایک سکول جس میں اعلی معیار کی تعلیم غریب اور مستحق بچوں کیلئے بالکل فری ہو گی اسی طرح گونگے بہرے بچوں کوبھی معیاری تعلیمی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جائیں گی اور نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان بھر کیلئے ایک ماڈل ہسپتال و سکول ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر سے پشاور کے بڑے ہسپتالوں ،لیڈی ریڈنگ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا |
|