راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) سوجان سنگھ حویلی کو قومی ورثا قرار دلوایا جائے گا۔حویلی برس ہا برس سے نظر انداز ہو رہی ہے ۔ اب اس تاریخی عمارت میں میوزیم، آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری اور فوڈ کورٹ بنانے کی تجاویز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔ حویلی کی بحالی و تزئین و آرائش اور اس سے وابستہ دیگر منصوبوں پر کریں گے ۔یہ بات نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے سوجان سنگھ حویلی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ تاریخی عمارت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ بازار، صرافہ بازار اور بھابھڑا بازار میں فوری طور پر صرف ون وے ٹریفک کی اجازت دی جائے گی ۔ مستقبل میں بھابھڑا بازار میں پیدل چلنے والے افراد کو آنے کی اجازت ہو گی اور موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے گی۔ |
|