راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنےاور اپنے اختیارات سے تجاز کرنے والےموضع کٹاریاں حلقہ ٹھلیاں کے پٹواری ،سابقہ پٹواری،منشی اور دیگرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کوشاہدمحمودنے اس ضمن میں درخواست میں الزام لگایا تھا کہ پٹواری یاسین نے سائل کونقصان پہنچانے کے لئے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کیاہے۔ مذکورہ پٹواری اور اس کے ساتھ شامل دیگرساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس درخواست پر مجازاتھارٹی نے انکوائری کاحکم دیاجس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن چکوال اینٹی کرپشن نے انکوائری کرنے کے بعد محمد یاسین پٹواری ،سیف اللہ پٹواری سابقہ موضع کٹاریاں ،محمداسحاق منشی ،سکینہ بی بی زوجہ محمدیوسف ،محمدوقار گواہ رجسٹری کے خلاف اندراج مقدمہ جب کہ محمدفیضان گواہ رجسٹری ،سردار فریدعلی خان مشتری و این ٹی او راولپنڈی ،محرر معائنہ راولپنڈی اور دیگرملوث افراد کے کردار کاتعین دوران تفتیش کئے جانے کی سفارش کی |
|