لاہورہائیکورٹ کا پارکنگ ایریا نہ رکھنے پر
1-12-2023
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نے سرکاری اور نجی عمارتوں میں پارکنگ ایریا نہ رکھنے کےخلاف کیس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سے تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارکنگ ایریا نہ رکھنے والے پلازوں نے شہر کو تباہ کردیا جو ہونا تھا ہو گیا اب ایل ڈی اے پارکنگ مسائل سے نمٹنے کےلئے حل بتائے۔