راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کے بنیادی سماجی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کیلئے دو ہزار ایک سو اکیس اعشاریہ635 ملین روپے کے چار منصوبوں پر کام جاری ہےجو 28فروری 2024تک مکمل کئے جانے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ رمیشہ جاوید کے مطابق چار منصوبے تحصیل کمپلیکس راولپنڈی لاگت 72ملین ، ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس راولپنڈی لاگت 369اعشاریہ 700 ملین ، ہولی فیملی ہسپتال کی ری ویمپنگ لاگت 1546 اعشاریہ 878ملین روپےاور بے نظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ) راولپنڈی کی اپ گریڈیشن لاگت 133 اعشاریہ 057ملین روپے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس کمپلیکس راولپنڈی موثر اور قابل رسائی عوامی خدمات کو یقینی بنانے کا مرکز ہوگا۔ |
|