راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کینٹ کے تجارتی مراکز کے باہر فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا کے راج نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے گنجان آباد علاقے پولیس اسٹیشن روڈ، کشمیر روڈ،آدم جی روڈ، ٹینچ بھاٹہ،کیانی روڈ، چونگی نمبر 22کے علاوہ شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں خصوصاً خواتین کیلئے بازار جانے میں شدید دشواریاں پیدا کر دی ہیں۔ شہر کے ہر بازار میں تجاوزات نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ |
|