رنگ روڈ ایکوزیشن درست کرنے معاوضوں کی ادائ | ||||
29-11-2023 | ||||
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے کمشنر راولپنڈی کو رنگ روڈ ایکوزیشن کا عمل درست کرنے اور معاوضوں کی ادائیگی کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دیدی۔خصالہ خورد کے مکینوں محمد ریاض،کامران رفیق وغیرہ نے ارشد بشیر ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ دائر کر رکھی ہے ۔ کمشنر راولپنڈی نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی ایک ہفتے میں تمام قانونی نقائص ختم کر کے علاقے مکینوں کے تحفظات کا جامع حل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ |