سلام آباد (جنگ نیوز) پراپرٹی ٹیکس میں ظالمانہ اضافہ سے مشکلات میں پھنسے صنعتی شعبے کیلئے مسائل بڑھیں گے۔ اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر کریم عزیز ملک نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیت کم ہو گئی ہے جبکہ بہت سے یونٹ بند ہو چکے ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس میں بلاجواز‘ غیر قانونی اور ہوشرباء اضافہ سے اُنکے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو جائیگا۔ منتخب ضلعی حکومت کی غیر موجودگی میں اور عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود ٹیکس میں اضافہ کی غیر منصفانہ تجویز کو فوری واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے اور سرمائے کی بیرون ملک منتقلی نہ ہو۔ اجلاس میں اسلام آباد چیمبر کے سابق صدور خالد جاوید اور طارق صادق کے علاوہ چوہدری وحید الدین‘ ناصر قریشی‘ محمود وڑائچ‘ عمیس خٹک‘ شوکت حیات خان‘ ملک سہیل‘ محمود الٰہی‘ رافت فرید‘ عمران صادق اور دیگر شامل تھے۔
|
|