رنگ روڈ لینڈ ایکوزیشن کی قیمت میں87کروڑ اضاف&
28-11-2023
اراولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق رنگ روڈ لینڈ ایکوزیشن کی قیمت میں 87کروڑ روپے کے اضافے کا امکان ہے۔ متاثرین رنگ روڈ کی طرف سے موجودہ ریٹس پر معاوضہ کی ادائیگی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جا چکی ہے۔ بورڈ آف ریونیو نے حال ہی میں رنگ روڈ منصوبہ کیلئے رہ جانے والی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے قیمت کی منظوری دی ہے۔منصوبہ کیلئےپانچ ہزار159کنال اراضی ایکوائر کی جانی ہےجس کی قیمت 2اعشاریہ2ارب روپے منظور کی گئی ہے۔ منصوبہ میں201مکانات اور سٹرکچرز بھی آرہے ہیں جن کے مالکان کو ادائیگی کیلئے5سو ملین روپے کی الگ منظوری دی گئی ہے۔لینڈ ایکوزیشن پر کل تخمینہ6اعشاریہ7ارب روپے ہے