پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو پلاٹ الاٹ کرنے کے &#
27-11-2023
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرایف الیون میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو پلاٹ الاٹ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت تحریری حکم جاری کردیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں عدالت نے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو الاٹ شدہ پلاٹ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں 19 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا جواب وزارت قانون کی منظوری کیلئے بھجوایا ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ منظوری کے بعد جواب جلد جمع کرادیا جائے گا،عدالت ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا کو منظور کرتی ہے،دیگر فریقین کی طرف سے تحریری جواب پہلے ہی جمع کرایا جاچکا ہے،19دسمبر کو اگلی سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی جاتی ہے،عدالت کے عبوری ریلیف کے حکم میں بھی 19دسمبر تک توسیع کی جاتی ہے،ٹیچرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے