سرینگر ہائی وے پر دوسرا پیڈسٹرین پل مکمل،ع
25-11-2023
سلام آ باد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے سری نگر ہائی وے اسلام آ باد پر سیکٹر جی ٹین اور ایچ ٹین کے در میان ہائی وے کو پیدل عبور کرنے والےشہریوںکیلئے کراسنگ پل کی تعمیر مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔موٹر سائیکل سوار بھی اس پل سے گزریںگے۔اسلامک انٹر نیشنل یو نیو رسٹی اور سیکٹر جی ٹین کے مکینوں کا خاص طور پر اس کافائدہ ہو گا۔ سی ڈی اے نے سری نگر ہائی وے پر یہ دوسرا کراسنگ پل تعمیر کیا ہے۔ اس سے قبل سیکٹر جی تیرہ اور ایچ تیرہ کے در میان پل تعمیر کیا گیا تھا۔سر ی نگر ہائی وے پر سگنل فری ٹریفک کے باعث یہاں سے شہر یوں کا ہائی وے کو عبور کرنا مشکل ہوگیا تھا۔اب تیسرا پل سیکٹر جی سیون فور سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کے سامنے تعمیر کیا جائے گا۔ ان تینوں پلوں کی تعمیر پر کل 239ملین روپے لاگت آ ئے گی ۔