سکستھ روڈ میٹروسٹیشن کی تعمیر ومرمت شروع ،10& | ||||
24-11-2023 | ||||
راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)چھ ماہ تیرہ دن بعد بالاخر سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کی تعمیر ومرمت کا کام شروع ہوگیا ہے۔سٹیشن کی بحالی پر45روز لگیں گے۔ادھرکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا۔مشتعل مظاہرین نے 9 مئی کو میٹرو بس اسٹیشن کو مظاہروں کے دوران نذر آتش کیا تھا۔ کمشنر نے کہا کہ سٹیشن کی بحالی کیلئے تخمینہ 10 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ |