ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ک&#
23-11-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے عوامی مفاد میں جاری منصوبوں کو مقررہ لاگت میں مکمل کیا جائے۔ وہ ضلع کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔چیف آفیسر محمد حسین بنگش نے روڈز اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق نئے ڈویلپمنٹ زونز کے حوالے سے سروے جاری ہے۔دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر اور روڈز کی بحالی ترجیح ہے۔ ضلع کونسل حدود میں سٹریٹ لائٹس تنصیب اور روڈ فرنیچر کو مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ضلع کونسل افسران نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی