شجاع آباد فلائی اوور منصوبے پرایک ارب 39کرو&
23-11-2023
ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب وسیم حسن نے ایکسین بلڈنگ ڈویژن ، ایس ڈی او شجاع آباد، جلال پور پیر والا اور ڈی ڈی ایم اینڈ ای کے ساتھ شجاع آباد کے مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے شجاع آباد فلائی اوورکے منصوبے کا جائزہ لیاجس پرایک ارب 39کروڑ60لاکھ روپے خرچ ہوں گے ، اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ شجاع آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ زمین کے حصول کے لیے کام جاری ہے. واپڈا سے این او سی زیر التواء ہے۔ شجاع آباد تا جلال پور سکیم کی بحالی کا بھی دورہ کیا گیا ، ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد کے تعمیراتی کام کو چیک کیا گیا. اس منصوبے پر15کروڑ60لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ تعمیراتی کام چھتوں کی سطح پر پہنچ چکا ہے، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سید وسیم حسن نے ہدایات دی کہ تعمیراتی کام میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔