اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) بلیو ایریا اسلام آ باد میں نئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر مختلف وجوہات کے باعث اکتوبر میں مکمل نہیں ہوسکی اور اب اس کی تکمیل کیلئے 30مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔یہ پارکنگ پلازہ سات منزلہ ہے۔ اس وقت لوئر بیسمنٹ‘بیسمنٹ اور گراؤنڈفلور کی تعمیر مکمل ہوچکی ہےاور چوتھی منزل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس پراجیکٹ کی لاگت ایک ارب27کروڑ روپے ہے ۔ اس کا ٹھیکہ این ایل سی کو دیاگیا ہے۔ پارکنگ پلازہ میں ایک ہزار کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اس پلاٹ سے کئی نالوں کی ڈرینج گزر رہی تھی جن کا رخ موڑنے میں وقت لگا |
|