غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں،کمرشل تعمیرات ª
22-11-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کی غیر منظور / غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کے احکامات پر انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ/ غیر قانونی کالونیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سدرن بائی پاس روڈ پر گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سیکم کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں خریدوفروخت کے لئے استعمال ہونے والے دفتر سیل کر دیئے ۔ایم اے جناح روڈ پر رائل ویلاز کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے بکنگ افس کو بھی سیل کر دیا گیا۔ موضوع طرف مبارک میں کاروائی کر کےنادرن بائی پاس روڈ پر واقع گلشن بشیر کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مین انٹری گیٹ کو سیل کر دیا۔غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر پلازہ بھی سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس روڈ واپڈا ٹاون چوک،ماڈل ٹاون چوک ،سیداں والا بائی پاس چوک اور فیض عام چوک کے اطراف تجاوزات ختم کرا دیا جبکہ تجاوزات کی زد میں آنے والی دو عدد ریڑھیوں سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔