راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے رنگ روڈ منصوبہ کیلئے رہ جانے والی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے قیمت کی منظوری دیدی۔منصوبہ کیلئےپانچ ہزا ر 159کنال اراضی ایکوائر کی جانی ہےجس کیلئے15سو کے لگ بھگ مالکان اراضی کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ لینڈ ایکوزیشن کی لاگت 2اعشاریہ2ارب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبہ میں201مکان اور سٹرکچرز بھی آرہے ہیں جن کے مالکان کو ادائیگی کیلئے5سو ملین روپے کی الگ منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق معاوضہ (ایوارڈ) کا اعلان پانچ دسمبر کو متوقع ہے کیونکہ پندرہ دن کا نوٹس مالکان کو جاری ہوا ہے۔منصوبہ کی تکمیل کی مدت اگست2024 ہے ۔ رنگ روڈ منصوبہ پر مشینری کی تعدا د بھی 317سے بڑھا کر450کی جاچکی ہے۔
|
|