ایسٹرن بائی پا س کی تعمیر، سی ڈی اے، آر ڈی اے
21-11-2023
اسلام آباد( نیو زرپورٹر)آرڈی اے اور سی ڈی اے نے راولپنڈی کے ایسٹرن بائی پاس میں ایک دوسرے سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئر مین سی ڈی اے انوار الحق اور کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے در میان ملاقات میں کیا گیا۔ میٹنگ میں کمشنر نے ایسٹرن بائی پا س پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ یہ بائی پاس رنگ روڈ کے زیر پوائنٹ بانٹھ سے شروع ہوگااور روات مندرہ سے ہوکر مری سے پہلے سترہ میل کے مقام پر ختم ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل ہوگئی ہے اس لئے ایسٹرن بائی پا س کی الائنمنٹ بھی تبدیل ہوگی۔ ایسٹرن بائی پاس کی لمبائی 50 کلومیٹر ہے جس میں سے 34کلو میٹر راولپنڈی میں اور 14 کلو میٹر اسلام آ باد کی حدود میں واقع ہے۔ اسلام آ باد کی حدود میں واقع سڑک سی ڈی اے جبکہ راولپنڈی کی حدود میں واقع سڑک آرڈی اے تعمیر کرے گا۔