انٹر بینک میں ڈالر 76 پیسے سستا ہو گیا | ||||
18-11-2023 | ||||
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے .جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 288 روپے 14 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 64 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسےکی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روزکے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 288 روپے 14 پیسے ہو گئی تھی۔ |