سلام آ باد ( نیوز رپورٹر) عدالتی حکم پر چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) انوار الحق نے آبپارہ کے جی سکس فلیٹس کو غیر قانونی مکینوں سے خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر و سینئرسپشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے گزشتہ شام فلیٹس کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نےفلیٹس کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور انہیں رضاکارانہ طور پرپرامن طریقے سے فلیٹس خالی کی ہدایت کی۔ مکینوں کوپیر تک ڈیڈلائن دے دی گئی ہے۔ جی سکس فلیٹس خالی نہ کرنے پرگرینڈ اپریشن پیر سے شروع ہوگا۔ ذ رائع کے مطا بق جی سکس فلیٹس میں سی ڈی اے،پولیس ،دیگر اداروں اور سیاسی پارٹیوں کے ورکرز رہائش پذیر ہیں۔فلیٹس میں بعض غیرملکی خصوصا افغانی بھی رہائش پذیر ہیں۔
|
|