لاہو ر(کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 27 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 15ارب 43کروڑ 43لاکھ 74ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع حافظ آباد میں دریائے چناب کے بائیں جانب کٹاو¿ کے تحفظ کیلئے 48کروڑ 86لاکھ87ہزار روپے، چولستان میں آبی وسائل کی ترقی کیلئے فزیبلٹی سٹڈیز اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کے سلسلہ میں کنسلٹنسی سروسز کیلئے 18کروڑ 61لاکھ 84ہزار روپے، گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیوکو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے کیلئے 8ارب 91کروڑ 80لاکھ روپے، جوبلی ٹاو¿ن لاہور میں فاطمہ جناح آف ڈینٹل سائنسز کے قیام کیلئے 4ارب 66کروڑ 20لاکھ روپے، سبزہ زار لاہور میں وویمن ڈویلپمنٹ آفس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 69کروڑ 82لاکھ 27ہزار روپے اور جوبلی ٹاو¿ن لاہور میں ملٹی پرپز کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 48کروڑ 12لاکھ 76ہزار روپے شامل ہیں۔ |
|