سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کی بحالی کا کام پیر س& | ||||
17-11-2023 | ||||
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)9مئی کےپر تشدد واقعات میں تباہی کا شکار ہونے والے سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کی بحالی کے کام کیلئے نیسپاک کو کنسلٹنٹ ہائر کیا گیا ہےجبکہ چیف انجینئر آر ڈی اے کی عدم موجودگی کے باعث اب چیف انجینئر کا چارج کسی ڈائریکٹر کو دے کر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف انجینئر نہ ہونے کے باعث میٹرو اسٹیشن کی مرمت و بحالی کا کام تاخیر کا شکار ہورہا تھا۔امکان ہے کہ آئندہ پیر سے کام شروع ہوجائے گا۔جس کی تکمیل پر ایک سے ڈیڑھ ماہ لگے گا |