اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)اسلام آ باد ہائی وے کی توسیع اور کشادگی کا پراجیکٹ مارچ 2024تک مکمل کرلیا جا ئے گا۔ چھ رویہ سڑک کی تعمیر دسمبر 2023تک مکمل ہو جا ئے گی تاہم بھنڈر برج اور کاک پل اور جاپان روڈ انڈر پاس کی تعمیر مارچ تک مکمل ہوگی۔ یہ بات ایف ڈبلیو او کے حکام نے چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن(ر) انوار الحق کی زیر صدارت اجلاس کو بتائی جس میں ترقیاتی منصو بوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایف ڈبلیو او حکام نے بتایا کہ مارگلہ ٹاؤن انڈر پاس یکم دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ این ایل سی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سیکٹر ڈی بارہ سے خیابان اقبال تک الیونتھ ایونیو کی پانچ کلومیٹر کی سڑک تیار ہے۔ ای الیون چوک انٹر چینج بھی تیار ہے۔ دسمبر کے آخر تک فنشنگ کا کام مکمل کرلیا جا ئے گا۔ انہوںنے بتایا کہ سیکٹر سی پندرہ میںکام کی پراگرس 33فی صد ہے۔ یہاں زمین کے قبضہ کا ا یشو ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے ڈائریکٹر لینڈامبر گیلانی کو ہدایت کی کہ یہ مسئلہ حل کیا جا ئے۔این ایل سی حکام نے بارہ کہو پراجیکٹ کے دوارب روپے کی اضافی ادائیگی کا مطالبہ کیا جس سے سی ڈی اے اتفاق نہیں کیا۔این ایل سی کو پارکنگ پلازہ پراجیکٹ ‘ ڈپلو میٹک اینکلیو کی باؤ نڈری وال کی تعمیر کو بھی مقررہ وقت تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی |
|