ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ڈبلیوڈیچیف انجینئر چوہدری رشید نے 20سے 30لاکھ روپے ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ لاگت کی منظوری دینےکے احکامات جاری کردیئے ہیں اور ملک بھر کے تمام ایکسین کو 20سے 30لاکھ روپے کے تخمینہ لاگت منظوری کیلئے بھیجنے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی میں تمام ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ لاگت منظور کرنے پرپابندی عائد کررکھی تھی جس کی وجہ سے ٹینڈرز ہونے کے باوجود ترقیاتی کام مکمل طور پر بند تھے، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی چوہدری رشید نے 30لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں |
|