پشاور(لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے محکمہ اوقاف کی جانب سے جائیدادوں کے کرایوں کونجی پراپرٹیز کے کرایوں کے برابر لانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہارکیا ہے جبکہ سرحد چیمبر کے صدر فواداسحق نےکہاہےکہ اگر معاملے کو باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو تاجر برادری میں نہ صرف بے چینی بڑھ جائے گی بلکہ امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہوجائے گا۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے سابق صدور حاجی محمد افضل اورریاض ارشد بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے وفد نے صوبائی محکمہ اوقاف کی جانب سے جائیدادوں کے کرایوں میں 100فیصد اضافے اور اسے پرائیویٹ سیکٹر کے کرایوں کے ساتھ مطابقت کرنے کے حکومتی موقف کی بھرپور مخالفت کی اور کہا ہے کہ معاشی و کاروباری حالات انتہائی مخدوش ہے اور صوبائی حکومت اور محکمہ اوقاف موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جائیدادوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرکے اس مسئلے کا قابل قبول حل نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ |
|