کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر48پیسے بڑھ گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت280.09روپے سے بڑھ کر 280.57روپے پر پہنچ گئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسے گھٹ کر 281.50روپے رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق پونڈ اور یورو کی قدر مستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 30پیسے بڑھ کر 75.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 20پیسے گھٹ کر 78.80روپے رہی۔ دوسری طرف صرافہ مارکیٹ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2لاکھ11 ہزار 300 روپے رہ گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو دس گرام سونے کی قیمت 42روپے گھٹ کر 1لاکھ 81 ہزار 156 روپے رہ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 20ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1987 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ پریمئیم 3 ڈالر کم ہو کر 2007ڈالر رہا۔ چاندی کے فی تولہ دام 2550 پپر مستحکم رہے |
|