اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اےکے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی چار روزہ نیلامی اختتام پذیر ہوگئی۔ چار روزہ پلاٹوں کی نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے 25پلاٹس 12.90ارب روپے میں نیلام کئے گئے۔نیلامی کے آخری روز بھی مختلف سیکٹرز میں 16.67مربع گز پر مشتمل فروٹ، ویجٹیبل اینڈ میٹ شاپس کے10پلاٹ ایک ارب 62کروڑروپے میں نیلام کئے گئے۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے کی۔ملک کے مجموعی سیا سی و معاشی حالات کی وجہ سے بولی میں پیش کئے گئے ایک چوتھائی سے بھی کم پلاٹ فروخت ہوسکے ۔ سی ڈی اے کو میگا پراجیکٹس اور رورول پیکج کے باعث کم از کم 50ارب روپے کے فنڈز درکار ہیں جبکہ اس وقت سی ڈی اے کے پاس تقریباً15ارب روپے ہیں۔
|
|