ایکسپریس وے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے 31مارچ کی
21-10-2023
اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آ باد ایکسپریس وے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ گلبرگ گرینز سے پی ڈبلیو ڈی تک دو کلومیٹر کی چار رویہ سڑک کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب پی ڈبلیو ڈی سے گلبرگ گرینز تک دو کلومیٹر پورشن کی تعمیر کا کام31اکتوبر تک مکمل ہو جا ئے گا۔ اس پورشن میں ریلوے پل کی تعمیر جاری ہے۔ پی ڈبلیو ڈی جانے والی جانب پل کا پورشن مکمل ہوگیا ہے فوسری جانب کام جاری ہے جو مارچ تک مکمل ہوگا۔پی ڈبلیو ڈی سے جی ٹی روڈ تک سات کلومیٹر آٹھ رویہ سڑک کی تعمیر جاری ہے۔ہمک سے جی ٹی روڈ تک پورشن کی سڑک مکمل ہوگئی ہے۔کاک پل کی تعمیر کا کام مارچ میں مکمل ہوگا۔ بھنڈر برج کا ایک جانب کاسٹرکچر مکمل ہوگیا ہے اور اسے مارچ میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔پی ڈبلیو ڈی سے جی ٹی روڈ تک سڑ ک کی تعمیر کا کام نومبر تک مکمل کرلیا جا ئے گا۔جاپان روڈ انڈر پاس کی تعمیر بھی مارچ میں مکمل ہوگی۔اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ایکسپریس وے پر ٹریفک جام کا مسلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جا ئے گا۔