راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) رنگ روڈ کا کوئی ریکارڈ مس نہیں ہے۔رنگ روڈ کیلئے رہ جانے والی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے سیکشن چھ کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو نے بتایا کہ راولپنڈی اس وقت لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کے حوالے سے پنجاب میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔راولپنڈی کے158مینوئل موضع جات کی 108جمع بندیاں مکمل کرکے ریکارڈ میں جمع کرادی گئی ہیں۔ گیارہ مینوئل موضع جات کی مزید جمع بندیاں مکمل ہوچکی ہیںجن کی پڑتال کا کام جاری ہے۔ مینوئل موضع جات کے ریکارڈ کوکمپیوٹر ائزڈ کرنے کے سلسلے میں117کی سیکننگ مکمل ہوگئی ہے۔ 850موضع جات پہلے ہی آن لائن ہوچکے ہی |
|