غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کی نئی ن
16-10-2023
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کورال پولیس نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی طرف سے نئی نوسر بازی پر 2مقدمات درج کر لئے۔ امین نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے غوری ٹاؤن میں پلاٹ خرید کیا، جو اُسے نہ دیا گیا جس پر اس نے درخواست دی جس میں راجہ علی اکبر کے وارثان اور چوہدری عبدالرحمان نامزد تھے۔ اس معاملے میں چوہدری عبدالرحمان نے اسے رقم کا چیک دیدیا مگر راجہ علی اکبر کے وارثان راجہ سفیر اکبر، راجہ جہانگیر، راجہ شعبان، چوہدری عبدالرفع، جہانزیب اکبر، تنویر حسین نے اسے رقم نہ دی۔ بارہا رابطہ کے باوجود انہوں نے مسئلہ حل کرنے کی بجائے الٹا مجھے ہی دھمکانا اور ڈرانا شروع کردیا۔ تھانہ کورال میں عظمت فاروق نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے غوری ٹاؤن انتظامیہ سے 2018ء میں سولہ لاکھ کے عوض پلاٹ خرید کیا۔ تمام واجبات ادا کئے مگر اسے قبضہ وغیرہ دینے کیلئے مسلسل لٹکایا جاتا رہا، اسے پلاٹ ملا نہ رقم واپس کی گئی۔ تھانے میں درخواست دی تو چوہدری عبدالرحمان نے اپنے حصے کی رقم آٹھ لاکھ ادا کر دی جبکہ راجہ علی اکبر کے وارثان راجہ سفیر اکبر، راجہ سلیمان اکبر، راجہ شعبان بقیہ 8لاکھ واپس نہیں کر رہے۔