جائیداد پر قبضے کا الزام ،سابق صوبائی وزیر &#
13-10-2023
اولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اپنے رشتہ دارکے ملکیتی مکان کی رجسٹری سب رجسٹرار کے عملے کی مدد سے اپنے بھانجوں کے نام کرواکر پولیس کے ذریعے اس پر قبضہ کرنے کے الزام میں سابق صوبائی وزیرمال راشد حفیظ اورقاضی رشید سب رجسٹرار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کواویس جنید نے بتایا کہ فیروزپورنزدنازسینما کارہائشی تھا۔سائل کا ایک قریبی عزیز راشدحفیظ جو تحریک انصاف راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے ہے اور اسکے کزن راجہ اظہر نے 2004میں میرے مکان کے کی ایک خفیہ رجسٹری راجہ بلاول نواز، راجہ احسن نوازاور راجہ علی نوازکے نام کی رجسٹری بنوائی گئی جو ان دونوں کے رشتے میں بھانجے لگتے ہیں ،علی نواز وفات پاچکاہے اور دیگر دو حیات ہیں اور یہ تینوں بھائی ہیں۔ جس وقت رجسٹری کرائی گئی یہ نابالغ تھے میری دادی کو اس پراپرٹی کی واحد مالکن ظاہرکیاگیا اور مکان کارقبہ رجسٹری میں 8مرلہ چارسرسائی بتایاگیا جب کہ مکان کاکل رقبہ 12سے 14مرلے ہے، ایک سول دعویٰ دائرکرکے مجھے کرایہ دار ڈکلیئر کرکے 2021میں کورٹ سے ڈگری لے لی گئی اور مکان خالی کروالیا۔قبضہ کروانے میں سابقہ سی پی او احسن یونس ملوث تھے جو ڈگری سے قبل مجھے ہراساں کرواتے رہے اور مجھ پرسی پی او نے جعلی کیس بنواکرمجھے گرفتاربھی کروایا،احسن یونس راجہ راشد حفیظ کاقریبی دوست تھا،پولیس نے مجھے بہانے سے بلاکر ایک سادہ کاغذ پردستخط کروا لئے اور دھمکی دی کہ دستخط نہ کئے تو پولیس مقابلے میں جان سے ماردیں گے ،ڈی ایس پی فرحان اسلم نے مجھے تھانہ وارث خان میں بلاکردھمکیاں دیں ،ایس ایچ او تھانہ بنی شفقت اور ٹی اے ایس آئی سیدتوقیرنے میرے مکان پر دھاوابول کرقبضہ کروادیا۔ راجہ راشد حفیظ کابھانجا راجہ حسنین عباسی بھی موقع پرموجودتھا،اینٹی کرپشن مجازاتھارٹی کے حکم پرڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن نے معاملے کی انکوائری کی اور بیان کیاکہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مذکورہ مکان ہندووقف املاک تھی جوکہ فقیرمحمد مرحوم کے قبضہ میں تھی۔ اس کی وفات کے بعد اس کی بیوی فضل جان سے بحق بلاول نوازوغیرہ اس وقت کے صوبائی وزیرمال راشد حفیظ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئےعملہ سب رجسٹرار راولپنڈی سے خلاف حقائق غیرقانونی طور پراپنے رشتہ داروں کے نام رجسٹرڈکروائی اور درخواست گزارکو اس کے وراثتی حق سے محروم کیا ۔ تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔