راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کا افتتاح ہوئے آٹھ سال ہونے کو ہیں لیکن اس کے باوجود آج تک منصوبہ سو فیصد آپریشنل نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق 24میٹروبس اسٹیشنز پر جنریٹر کی تعداد 48ہے۔ 421 کیمرے مختلف مقامات پر مانیٹرنگ کیلئےنصب ہیں جبکہ 83ایسکیلیٹرز (برقی زینے) اور83 ایلیویٹرز(لفٹس) میں آج بھی کئی خراب ہیں۔میٹروٹریک کا حال بھی برا ہے ۔ بالخصوص چاندنی چوک تا سکستھ روڈگڑھے پڑے ہیں حالانکہ آٹھ برسوں میں مینٹی نینس پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ادھر میٹرو سروس کو فیڈر بس نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے پلان اور اعلان کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ نگران صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ابراہیم کے ساتھ ساتھ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تصویری دوروں کے باوجود میٹرو سروس میں بہتری نہیں آئی۔میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر صدر کی بنائی پارکنگ آج تک عوام کیلئے اوپن نہیں ہوسکی۔
|
|