سلام آباد(تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) ڈالر کے مقابلے میں گرتی پاکستانی کرنسی روز بروز مضبوط ہونے لگی،1947-54ء ڈالر 3روپے 31پیسے‘ 1956-71ء 4روپے 76پیسے کا رہا‘ 1973-81ء ڈالر9سال تک 9روپے 99پیسے پر رہا‘1982-88ء11روپے 85پیسےرہا۔ مالیاتی ذرائعٹاک آف دی ٹائون بننے والی امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی روپیہ کی گراوٹ سقوط مشرقی پاکستان حتیٰ کہ 2016ء تک کم رفتار سے ہوئی لیکن 2018ء سے 28ستمبر 2023ء تک ڈالر جو 1947ء میں 3اعشاریہ 31روپے کا ہوا کرتا تھا 28ستمبر 2023ء کو اوپن مارکیٹ میں 308کے ہندسے کو چھو کر انٹر بینک میں 291روپے چھ پیسے ہو گیا تھا‘ پاکستانی حکومت اور اسکے اداروں کے وطن دوست اقدامات کے نتیجے میں ڈالر اب روز بروز نیچے آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر 1947ء میں 3روپے 31پیسے کا تھا۔ سات سال تک 1954ء میں بھی 3روپے اکتیس پیسے کا ہی رہا۔ روپیہ اس قدر مضبوط کرنسی قیام پاکستان کے پہلے سالوں میں تھی کہ 1956ء میں امریکی ڈالر پاکستان کے 4روپے 76پیسے کا ہو گیا اور سولہ سال (1971ء) تک 4روپے 76پیسے کا ہی رہا۔ |
|