چین کی سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خ | ||||
29-9-2023 | ||||
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین کی سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کا دائرہ مختلف شعبوں میں وسیع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، سی پیک کی بدولت پاکستان کے انفرا اسٹرکچر، توانائی، ٹرانسپورٹ میں بہتری آئی ہے، چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے پر کام کر رہے ہیں۔ |