اہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ ریٹرن فارم اور سسٹم میں آنے والی مشکلات اور پیچیدگیوں کے پیش نظر ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی 30ستمبر کی تاریخ میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کرے ،جس ادارے کی آمدن پر ملک کا نظام چلتا ہے بد قسمتی سے اس کے سسٹم میں بوجھ اٹھانے کی استعداد ہی نہیں ہے۔ ا انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکسیشن کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب کےلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے ، ٹیکسیشن کے نظام کو آٹو میشن پر لایا جائے جس سے کرپشن اور دیگر پیچیدگیاں بھی ختم ہو سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرن فارم میں بہت سے پیچیدگیاں ہیں جس کی وجہ سے ٹیکس پریکسٹیشنر ز اور ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے جنہیں دور کیا جائے اور اس کےلئے گوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کی جائے۔ |
|