انٹر بینک: ڈالر 290 روپے سے نیچے آ گیا
26-9-2023
انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہونے کے بعد 290 روپے سے نیچے آ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہو کر 289 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 17 روپے 40 پیسے سستا ہوا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے کا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 292 روپے کا ہو گیا۔