اسلام آباد ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے 5 روز تک کےلیے جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مین رن وے معمول کی تیکنیکی صفائی کی وجہ سے 25 سے 30 ستمبر تک جزوی طور پر بند رہے گا تاہم اس سے فلائٹ شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مین رن وے الصبح اور رات کے مخصوص اوقات میں لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔
صبح میں ربڑ صفائی ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے جبکہ دن میں مین رن وے کی صفائی کا وقت ساڑھے 10 سے دن 1 بجے تک ہوگا۔
مین رن وے پر سے ربڑ صفائی کے دوران فلائٹ آپریشنز بلا تعطل جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق ثانوی رن وے فلائٹ آپریشنز کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوگا۔ |
|