اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے محمد احمد وحید کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری کو انکی مدت صدارت میں ایک سال کی توسیع پر مبارکباد دی۔ وفد نے کہا کہ 22فیصد شرح سود اس وقت انڈسٹری کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے لہٰذا حکومت اس پر نظرثانی کرے۔ صنعتی شعبے کیلئے بینکوں سے اتنی زیادہ شرح سود پر قرضہ لینا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ بلند شرح سود پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ زیادہ شرح سود کی وجہ سے ہماری صنعت کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہماری برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لانا اشد ضروری ہے۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید‘ نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر‘ گروپ لی |
|