راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں آن روڈ سیٹ بیک بیس فٹ مقرر کردیا جو تعمیرات کے وقت مالک جائیداد کو چھوڑنا لازمی ہوگا۔ ہر بلڈنگ پلان کی منظوری کیلئے یونین کونسل کو پانچ سو روپے ملیں گے۔سٹیٹ لینڈ پر تعمیرات پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ہر دیہی یونین کونسل میں ایک بارہ رکنی مینجمنٹ کمیٹی ہوگی جس میں اوورآل انچارج متعلقہ اے سی،انچارج حلقہ ریونیو افسرجبکہ سیکرٹری متعلقہ یو سی کا سیکرٹری ہوگا۔کمیٹی میں نمبردار،سینٹری انسپکٹر،ویکسی نیٹر،پٹواری،محکمہ سکول، لائیوسٹاک،زراعت اور پولیس کا ایک ایک نمائندہ بھی ہوگا۔مینجمنٹ کمیٹی پیدائش، اموات، پولیو، ڈینگی سمیت دیگر امور کی رپورٹنگ بھی کرے گی۔لائیو سٹاک و زراعت کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔
|
|