سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملت
23-9-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس عدالت عالیہ لاہور محمد امیر بھٹی کی ہدایت پر سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سیشن جج سیدامجد علی شاہ نے زیر تعمیر ہائیکورٹ ملتان کے نئے ایڈمن بلاک کا معائنہ کیااورتعمیری کام کا جائزہ لیااس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار بلڈنگ ارسلان ظفر نےانہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایڈمن بلاک 7منزلہ عمارت ہوگی جو کہ 3سال میں مکمل تیار ہوگی اور اس پر ایک سو 47کروڑ روپے لاگت آئے گی گراؤنڈ فلور پر عمارت کا پہلا لینٹر ڈالنےکاکام تیزی سےجارہی ہے، سینئرایڈیشنل رجسٹرار سید امجد علی شاہ نے کہا کہ معززفاضل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی عملہ وکلاء اور سائلین کے درینہ مسئلہ کوسمجھتے ہوئےخصوصی دلچسپی لی اور ایڈمن بلاک کی بروقت تعمیر کیلئے فنڈز ریلیز کرائے تاکہ ایڈمن بلاک کو مقررہ مدت میں تعمیر کیا جائے۔