لتان (سٹاف رپورٹر ) شہر میں مختلف مقامات پر جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان کے زیراہتمام 52ویں سالانہ جلوس و جلسہ جشن میلادالنبیؐ کی تیاری کے سلسلہ میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کمیٹی اور تنظیمات میلادالنبیؐ کا مشترکہ اجلاس زیرصدارت قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی منعقد ہوا، اس موقع پر صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی کا کہنا تھا کہ ہم نبی پاکؐ کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے، میلاد فاؤنڈیشن پاکستان میں شامل بزم عثمانیہ کچا پھاٹک مظفرآباد ملتان کے زیر اہتمام مسجد عثمانیہ الحکیم کچا پھاٹک مظفرآباد ملتان سے سالانہ عید میلاد النبیؐ ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی،جشن میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس ”کاروان مصطفیٰ “کے سلسلہ میں جامع مسجد نور مصطفی قبرستان ڈی بلاک شاہ رکن عالم کالونی میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ قاری غلام شبیر سواگی نے کی ،متحدہ میلاد کونسل میں شامل سنی تحریک کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ کرنال چوک سے سالانہ میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا،میلاد ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت و میلاد کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر رانا آصف سعیدنے کی،سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک دفتر تھانہ سیتل ماڑی میں شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں میلاد مصطفیٰؐ کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔
|
|