میونسپل کارپوریشن کوفنڈز منتقلی کے باوجوž
23-9-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ واسا کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو کروڑوں روپے منتقل کئے جانے کے باوجود شہر کی اہم شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ التواء کا شکار ہے ، واٹر ورکس روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے تفصیل کے مطابق محکمہ واسا نے سیوریج مسائل حل کرنے کے لئے گزشتہ سال واٹر ورکس روڈ پر نئی سیوریج لائن ڈالی تھی ، سیوریج لائن کی تبدیلی کے بعد سڑک کی تعمیر کے لئے میونسپل کارپوریشن کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے - جس پر میونسپل کارپوریشن نے واٹر ورکس روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر اوپن کیا ، تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے ابھی تک واٹر ورکس روڈ کا صرف ضروری مرمتی کام کیا گیا ہے جبکہ نئی سڑک کی تعمیر کا کام مسلسل التواء کا شکار ہے۔میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ واٹر ورکس روڈ پر پتھر ڈال دیئے گئے ہیں ، سڑک کا تعمیراتی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔