اندرون پاک گیٹ سوئی گیس لائن کی تبدیلی کا کا&
23-9-2023
ملتان ( سٹاف رپورٹر) جنرل مینجر سوئی ناردرن گیس انجینئر راشد اسحاق نے کہا ہے کہ جلد ملتان کے صارفین کو بہترین گیس ملے گی ۔محکمے کو صارفین کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اس لئے شہر کو تمام پرانی اور بوسیدہ گیس لائنز تبدیل کی جا رہی ہیں جلد گیس کے کم پریشر کی شکایت ختم ہو جائے گی جس کی لیے محکمہ دن رات کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون پاک گیٹ میں جاری5 کلومیٹر پرانی گیس لائن کی تبدیلی کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔انہوں نےکام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا،اس موقع پر ڈپٹی چیف انجینئر چوہدری آصف شمیم سینئر انجینئر زبیر احمد خان گوپانگ ودیگر افسران ہمراہ تھے