اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک نے سر براہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور ان کے بھا ئی کے زیر استعمال لال حویلی کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذ رائع کے مطا بق ایوکیو ٹرسٹ پراپرٹی نے راجہ بازارکی جائیددا نمبر یو1257 اور بوہڑ بازار کی جائیداد نمبر D158کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان نے ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور پولیس سے فورس مانگ لی ۔پراپرٹی خالی کروانے کے لئے آ ج صبح 6 بجے آپریشن کا امکان ہے ۔ بو رڈ کا موقف ہے کہ بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو خالی کروا کے تحویل میں لیا جائے گا۔
|
|