ایل ڈی اے کاغیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپری
20-9-2023
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گجرپور ہ میں غیرقانونی تعمیر ات / کمر شل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کر کے 3 املاک کو مسماراور 8دکانیں سربمہر کر دیں۔آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر76بی ٹو گجر پورہ میں منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر پلرز مسمار کر دیئے۔ پلاٹ نمبر 435،435اے بلاک بی ٹوگجرپورہ پر زیر تعمیرپلرز مسمار کر دیئے۔ پلاٹ نمبر1205بی ٹو گجر پورہ پر غیرقانونی کمرشل استعمال پر آٹھ دکانیں سربمہر کر دیں۔ آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال کی نگرانی میں چیف ٹاﺅن پلانر ون سدرہ تبسم اورڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کیا۔