اہور(کامرس رپورٹر )لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر ،سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور ادارے نوٹسز کے اجراءاور چھاپوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی بجائے اپنا اعتماد بحال کریں، گھروں میں چھاپوں کی بجائے ایسی سکیم لائی جائے کہ عوام رضا کارانہ طور پر ڈالرز مارکیٹ میں لائیں ، حکومت زر مبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی مراعاتی سکیم کا اجراءکرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ہر کڑے وقت میں ملک کیلئے قربانی دی ہے۔ ہمارے ہاں مافیاز کے نام پر کئے جانے والے کریک ڈاﺅن میں بھی تفریق برتی جاتی ہے |
|